صاحب سلیقہ
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - ہنر مند، مہذب شائستہ۔ "ایک دہقانی سادہ لوح صاحب سلیقوں کی صحبت میں آنے جانے لگا۔" ( ١٨٥٩ء، رسالہ تعلیم النفس، ٢١:٢ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'صاحب' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'سلیقہ' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥٩ء کو "رسالہ تعلیم النفس" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - ہنر مند، مہذب شائستہ۔ "ایک دہقانی سادہ لوح صاحب سلیقوں کی صحبت میں آنے جانے لگا۔" ( ١٨٥٩ء، رسالہ تعلیم النفس، ٢١:٢ )